ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہائی کورٹ نے تعلیم کی بدحالی پر مانگانتیش حکومت سے چار ہفتے میں جواب

ہائی کورٹ نے تعلیم کی بدحالی پر مانگانتیش حکومت سے چار ہفتے میں جواب

Sat, 25 Mar 2017 18:40:49  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریاست میں بنیادی تعلیم کی بدحالی کو لے کر دائر پٹیشن پر نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس اور جج سدھیر سنگھ کی بینچ نے ریاستی حکومت سے چار ہفتے میں جواب طلب کیاہے۔ مفادعامہ کی عرضی دائر کرنے والی ریاستی بہارپرائمری ٹیچرس یونین اوراس کے ایگزیکٹو چیئرمین برجندن شرما کی جانب سے ایک ضمنی حلف نامہ دائر ہوا جس میں2 فروری 2017 کو ایک اخبار میں شائع ایک خبرکہ پورکے ایک پرائمری اسکول میں گزشتہ 10 سالوں سے طالب علم نہیں آ رہے ہیں ۔ اس خبرپہ ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیاہے۔ درخواست گزار نے ٹرینڈ اساتذہ کی بھرتی کرنے کی ہدایت دینے کی بھی درخواست عدالت سے کی ہے۔


Share: